کابل میں ہندوستانی سفارت خانہ پر راکٹ حملہ

نئی دہلی: ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان مین کہا ہے کہ افغانستان کے دارالخلافہ کابل میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کو نشانہ بنا کر ایک راکٹ داغا گیا جس میں سفارت خانہ کی عمارت کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا۔
سفارت خانہ کے افسران نے اس حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیںہوا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئیٹ کیا کہ تھوڑی دیر پہلے ایک راکٹ کابل میں واقع ہمارے سفارت خانہ کے احاطہ میں آکر گرا جس سے سفارت خانہ کے عقبی حصہ کو تھوڑا نقصان پہنچا۔
ہمارے ناظم الامور نے اطلاع دی ہے کہ سفارت خانہ کا عملہ محفوظ ہے۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی واقعہ کی تصدیق کر دی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan rocket lands inside indian embassy compound in kabul no injuries reported in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply