افغانستان نے مزید فوج بھیجنے کا ناٹوکا فیصلہ مسترد کر دیا

کابل:افغان سینیٹ نے افغانستان میں مزید افواج بھیجنے کے ناٹو کے فیصلے کو مسترد کر دیا ۔ افغان سینیٹ کے اجلاس میں مزید ہزاروں ناٹوفوجیوں کو افغانستان بھیجنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی افواج کی تعداد بڑھانے کا مقصد ملک میں جاری جنگ کو جاری رکھنا اور اسے مزید ہوا دینا ہے۔ افغان سینیٹ ناٹوکے اس اقدام کی بھرپور مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔
افغان سینیٹ ممبران نے کہا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کی تعداد کو بڑھانا کسی طرح ملکی مفاد میں نہیں ہے اور ناٹوکا یہ اقدام افغانستان میں مزید بدامنی پھیلنے کا سبب بنے گا۔ سینیٹ ممبران کا کہنا ہے کہ افغان شہری اب جنگ سے تنگ آ چکے ہیں اور ملک بھر میں امن و امان کی بحالی چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ جمعرات کو ناٹوحلیفوں نے افغانستان میں مزید فوجیں بھیجنے پر اتفاق کیا تھا۔ ناٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹالن برگ نے کہا تھا کہ اتحاد افغان اسپیشل فورسز کی معاونت کرنے پر بھی توجہ مرکوز رکھے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan rejects nato decision to send more forces in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply