افغانستان، ہندوستان اور ایران نے چا بہار بندرگاہ معاہدہ کو حتمی شکل دے دی

کابل: افغان وزارت خارجہ کے مطابق ہندوستان ایران اور افغانستان کے درمیان چا بہار بندرگاہ ، جو سیستان اور بلوچستان میں ایران کے جنوب مشرقی حصہ میں واقع ہے، کے حوالے سے معاہدہ کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چابہار بندرگاہ میں نقل و حمل شروع کرنے کے مجوزہ معاہدہ پر اب صرف دستخط ہونا ہیں۔
واضح رہے کہ تین روز پہلے ہی ہندوستان نے کہا تھاکہ وہ چا بہار بندرگاہ کی ترویج و ترقی میں20بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔اس بندرگاہ سے ہندستان کا افغانستان اور وسطی ایشیا کے دیگر ممالک سے اسٹریٹجک رابطہ قائم ہو جائے گا۔ہندستانی وزارت خارجہ کے دفتر میں ہوئے ایک اجلاس میں اس مجوزہ معاہدہ کی نوک پلک درست کر کے حتمی شکل دی گئی۔
اس اجلاس میں افغانستان کی نمائندگی وزارت خارجہ ، وزارت صنعت و تجارت، وزارت مالیات ، وزارت نقل و حمل اور ریلوے نیٹ ورک و شہری ہوابازی محکمہ اور افغان سفارت خانہ واقع ہندوستان کے نمائندوں نے کی۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ اس بندرگاہ سے علاقائی ملکوں کے درمیان سمندری تجارت کو فروغ ملے گا اور اس میں مزید وسعت پیدا ہوجائے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: afghanistan india iran finalize draft agreement for chabahar port in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply