افغانستان میں ایک ٹی وی اسٹیشن پر فدائین حملہ،چاروں حملہ آور دہشت گردوں سمیت7ہلاک

کابل:دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش ) کے خود کش بمباروں نے افغانستان کے سرکاری ٹیلیویژن کی عمارت پر خود کش حملہ کر دیا جس میں چار دہشت گرد و تین دیگر سمیت7ہلاک اور 16دیگر زخمی ہو گئے۔ خود کش حملہ کرتے ہی دو دہشت گردوں نے خود کو بم سے اڑا لیا جبکہ دیگر دو افراد کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا ۔
افغان ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں تین افراد ہلاک اور 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق چار مسلح دہشت گرد سرکاری ٹیلیویژن عمارت میں داخل ہوگئے اور وہاں تین افراد کو جن میں ایک ٹیلی ویژن اسٹیشن کا ملازم تھا، گولی مار کر ہلاک کر دیا۔حملہ ہوتے ہی صحافی اور عملے کے دیگر افراد عمارت کے اندر ہی محصور ہو کر رہ گئے ۔
واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شدت پسند تنظیم داعش سرگرم ہے اور جلال آباد اس کا دارالحکومت ہے۔ اس کے علاوہ افغانستان کے متعدد علاقوں پر داعش اور طالبان سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کا قبضہ ہے جو آئے روز ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan gunmen attack jalalabad tv station in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply