اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ یکطرفہ جنگ بندی میں توسیع کر دی

کابل: افغانستان نے طالبان کے ساتھ یکطرفہ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کر دیا۔قبل ازیں حکومت کی اعلان کردہ جنگ بندی کی میعاد20 جون تک تھی۔

صدر اشرف غنی نے کہا کہ جنگ بندی کی تفصیل سے عنقریب عوام کو مطلع کر دیا جائے گا۔لیکن میں پورے ملک کی فورسز کو حکم دیتا ہوں کہ وہ ملک اور عوام کے دفاع کے لیے کسی بھی حملے کے لیے تیار رہیں۔

غنی نے انتہا پسندوں سے کہا کہ حکومت کی تقلید کریں اور امن مذاکرات میں حصہ لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت طالبان کے ساتھ جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے۔اور طالبان کے جو بھی مطالبات ہیں ان پر حکومت امن مذاکرات میں غور کرنے تیار ہے۔واضح ہو کہ افغان حکومت نے عید پر طالبان سے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ طالبان نےبھی جنگ بندی کا غیر مشروط اعلان کیا تھا۔غنی کا یہ بیان ننگر ہار صوبہ میں افغان سیکورٹی فورسز ، غیر فوجیوں اور طالبان کی جنگ بندی تقریب پر خود کش حملہ کے ، جس مں کم از کم26افراد ہلاک ہوئے ،چند گھنٹے بعد آیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan extends unilateral ceasefire with taliban after eid celebrations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply