افغانستان کی مسجد میں بم دھماکہ،14ہلاک 37زخمی

کابل:مشرقی افغانستان کے صوبہ خوست کی ایک مسجد میں بم دھماکہ کر دیا جس میں کم از کم14افراد ہلاک اور37دیگر زخمی ہو گئے ۔دھماکے میں تباہ ہونے والی مسجد میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹر رجسٹریشن مرکز بنایا گیا تھا، جہاں نمازیوں کے ساتھ ہی ووٹر کارڈ حاصل کرنے کے لئے کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔
صوبائی پولس کے ترجمان بشیر بینا نے ایک خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ بظاہر یہ خودکش دھماکہ نہیں تھا، بلکہ مسجد میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا، جس سے مسجد کو تباہ کیا گیا ہے۔
اگرچہ ابھی تک کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن ماضی میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) ایسے دھماکے کرتے رہے ہیں اس لیے ان پر شک ظاہر کیا جارہا ہے۔جس وقت یہ دھماکہ ہوا تو وہاں نماز عصر کئے لیے لوگ جمع ہو رہے تھے۔زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan at least 14 killed in khost mosque blast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply