کابل: افغانستان میں طالبان کے زیر تسلط علاقہ میں ایک فغان طیارہ فضا میں ہی تباہ ہو کر آگ کے گولے میں تبدیل ہو گیا۔

تاہم اس کا علم نہیں ہو سکا ہے کہ اس حادثہ میں کتنے افراد ہلاک ہوئے۔لیکن بتایا جاتا ہے کہ طیارے میں عملہ سمیت 80افراد تھے۔

مقامی اہلکاروں نے بتایا کہ آریانہ افغان ایرلائنز کا بوئنگ 737-400مشرقی غزنی صوبہ کے دور افتادہ پہاڑی خطہ دیہہ یاک ڈسٹرکٹ میں تباہ ہو کر گر گیا۔

لیکن سرکاری ایر لائنز نے کہا کہ اس کے کسی طیارہ کو حادثہ پیش نہیں آیا اور دو شنبہ کوا س کی تمام پروازیں معمول کے مطابق رہیں تاہم وہ اپنے بیڑے میں شامل طیاروں کی گنتی کر رہی ہے۔

طیارے مے مسافروں اور عملہ کا کیا حشر ہوا اس کا کوئی علم نہیں ہو سکا ہے۔ علاوہ ازیں اس بارے میں بھی متضد رپورٹیں ہیں کہ اس طیارہ نے کس شہر سے پرواز بھری اور کہاں جارہا تھا۔

لیکن اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ طیارہ گھریلو پرواز پر تھا۔ مقامی ابلاغی ذرائع نے بتایا کہ اس طیارے میں 83افراد سوار تھے اور مقامی وقت کے مطابق دوپہر سوادو بجے طیارہ کابل کے جنوب مغرب میں تباہ ہو کر گر گیا۔

غزنی صوبے کے ترجمان عزیز اللہ عظیمی نے اس کی تصدیق کر دی کہ آریانہ ایر بس دیہہ یاک ڈسٹرکٹ میں گرکر تباہ ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *