کابل میں ہندوستانی سفارت خانہ کے قریب خود کش کار بم دھماکہ،80ہلاک 350زخمی

کابل: افغانستان کے دارالخلافہ کابل میں سفارتی علاقہ میں ہندوستانی سفارت خانہ کے قریب ایک خود کش کار بم دھماکہ میں کم از کم80افراد ہلاک اور 350سے زائد زخمی ہو گئے۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئیٹ کر کے مطلع کیا کہ ہندوستانی سفارت خانہ کے تمام اہلکار بخیر و عافیت ہیں۔جائے دھماکہ سے دھواں اٹھتادکھائی دے رہا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کا ہدف کیا تھا ۔یہ علاقہ جہاں دھماکہ ہوا صدارتی محل سے زیادہ دور نہیں ہے اور وہاں بہت سے ملکوں کے سفارت خانے ہیں۔
دھماکہ اس قدر شدت کا تھا کہ کچھ دوری پر واقع مکانات کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور دروازے اکھڑ گئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ درجنوں کاروں سے سڑکیں بلاک ہو گئیں اور کچھ زخمی راہگیر دیکھے گئے۔ابھی تک کسی نے حملہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔چونکہ متعدد حالیہ دھماکوں کی ذمہ دری دولت اسلامیہ فی العراق و الشام نے لی ہے اس لیے اس کا شک بھی اسی کی طرف جاتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan 80 killed 325 injured in massive explosion in kabul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply