ہلمند میں فوجی گاڑی کے قریب خود کش دھماکہ،کچھ فوجیوں سمیت13 ہلاک 19،زخمی

کابل:ہلمند صوبہ کے نوا شہر کے دوپل علاقہ مٰن صبح ساڑھے چھ بجے ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنا کر خود کش حملہ کیا گیا جس میں کچھ فوجویں سمیت 13افراد ہلاک اور19دیگر زخمی ہو گئے۔صوبائی گورنر کے ایک ترجمان عمر زواک نے کہا کہ ہلاک شدگان میں فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس میں ہلاک یا زخمیہونے والے فوجیوں کی کتنی تعداد ہے۔
زواک نے کہا کہ ہلمند کے نوا شہر میں ایک بازار سے ایک فوجی قافلہ گذر رہا تھا کہ ایک خود کش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھری اپنی کار کو دھماکہ کر کے اڑا دیا۔ ابھی کسی گروہ نے اس خود کش حملہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan 13 killed 19 injured after suicide bomber targets military vehicle in helmand in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply