غزنی اور وردک صوبوں میں افغان و امریکی فضائی کارروائی میں40طالبان ہلاک

اسلام آباد: افغان اور امریکی فورسز نے غزنی اور ورداک صوبوں میں تسلسل سے حملے کر کے درجنوں انتہاپسندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

203تھنڈر کور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغان اور امریکی فورسز نے غزنی میں اندار ڈسٹرکٹ کے ٹانگی علاقہ میں فضائی کارروائی کی جس میں15طالبان انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی حملوں میں تین طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔اور دشمن کی ایک گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔

مزید برآں امریکی فورسز نے وردک صوبہ کے جگھاتو ڈسٹرکٹ میں بھی فضائی حملے کر کے 25طالبان کو ہلاک کر دیا۔ ابھی تک کسی طالبان گروپ نے یا حکومت مخالف انتہا پسند گروپوں نے ان فضائی حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 209ویں شاہین کور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران شمالی بلخ صوبہ میں افغان سلامتی دستوں کی کارروائی میں 87طالبان مارے جا چکے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ کے جن شورش زدہ علاقوں میں کارروائی کی گئی وہ چیمتال، چہار بولاک، بخ اور دولت آباد اضلاع ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan u s airstrikes kill dozens of taliban militants in ghazni wardak 203rd thunder corps in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.