افغانستان کے شمشاد ٹی وی چینل پر خود کش حملہ، ایک ہلاک تین زخمی

کابل: نامعلوم بندوق بردار یہاں شمشادٹی وی کے نام کے ایک نجی ٹی وی چینل میں گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس مین ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
موصول اطلاع کے مطابق یہ حملہ ایک خود کش بمبار کے خود کو دھماکے سے اڑانے کے بعد شروع کیا گیا۔دھماکہ کے فوراً بعد دو یا تین بندوق بردار شمشاد ٹی وی کے دفتر میں گھس گئے ۔
شمشاد ٹی وی ایک ملازم نے بتایا کہ بندوق بردار ان کے کمپاؤنڈ میںداخل،ہو گئے ہیں اور گولیوں کی تڑتڑاہٹ سنائی دے رہی ہے۔سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیر لیا ہے اور ایمبولنسیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔
دریں اثنا افغانستان کے باغی گروہ طالبان نے اس حملہ میں اپنا ہاتھ ہونے سے انکار کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan tv channel shamshad tv under attack in kabul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment