افغان طالبان نے موسم بہار میں حملوں کا اعلان کر دیا

کابل:ایک ایسے وقت میں جب حکومت افغانستان انتہا پسندوں کو تشدد ترک کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں کر رہی ہے افغان طالبان نے منگل کو اپنے موسم بہار میں کیے جانے والے حملوں کا اعلان کر دیا ۔
طالبان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ملک بھر میںدشمن کے ٹھکانوں پر وسیع پیمانے پر حملے کریں گے۔انہوں نے اپنی اس تازہ کارروائی کو تحریک کے مرحوم بانی ملا عمر ، جن کی موت کا گذشتہ سال اعلان کیا گیا تھا، ”آپریشن عمری“ نام دیا ہے۔عام طور پر ہر سال موسم بہار ”موسم جنگ“ کا آغاز سمجھا جاتا ہے تاہم ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی موسمی آرام کے بغیر موسم سرما میں بھی حکومت کے خلاف طالبان کی جنگ جاری رہی۔
بیان میں عہد کیا گیا ہے کہ ”فدائین دشمن کے ٹھکانوں پر حملوں ، بمعنی دیگرخود کش بمباری ،کے لیے بیتاب ہیں ۔کیونکہ افغان طالبان ہمیشہ سے ہی افغان پولس اور فوج کو مغرب کے پٹھو کہہ کر ان کے خلاف خود کش بمباری کی حکمت عملی اختیار کرتے رہے ہیں۔پیر کو طالبان نے اسی قسم کا حملہ کر کے12تازہ بھرتیوںکو ہلاک کر دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan taliban announce start of spring offensive in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply