افغان خصوصی دستوں کی کارروائی میں طالبان کے دو کلیدی کمانڈر ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرقی لغمان صوبہ میں افغان اسپیشل فورسز کی ایک خصوصی کارروائی کے دوران طالبان کے دو کلیدی کمانڈر ہلاک ہو گئے۔صوبائی حکومت کے میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ افغان اسپیشل فورسز نے الینگار ضلع میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی اور زمینی حملے کیے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہلاک وہنے والے دونوں طالبان کمانڈروں کی شناخت بریالائی اور داؤد کے طور پر کی گئی ہے اور ان دونوں کے ساتھ چا ر دیگر انتہاپسند بھی ہلاک اور تین گرفتار ہوئے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کی شب افغان فورسز نے ان دونون طالبان کمانڈروں کا تعاقب کیا اور آخر کار ان کو گھیر کر گولی مار دی۔گورنر کے دفتر کے مطابق بیا لائی اور داؤد کافی طویل عرصہ سے ہلاکت خیز دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور اب بھی الینگار میں باغیانہ سرگرمیاں کر رہے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan special forces kill two key commanders of taliban in laghman in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply