کابل: گذشتہ24گھنٹے کے دوران خصوصی دستوں اور نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی (این ڈی ایس) کے خصوصی دستوںکی کارروائی میں8طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ13 طالبان بشمول 9داعش ہمدردان کو گرفتار کر لیا گیا۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ یہ تینوں طالبان اروزگان کے ترین کوٹ ڈسٹرکٹ میں خصوصی دستوں کی کارروائی میں مارے گئے۔

اہلکاروں نے مزید بتایا کہ خصوصی دستوں نے اسی کاروائی کے دوران ہتھیاروں کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا۔ حکام کے مطابق ایک دوسری کارروائی میںجو ننگر ہار کے دیہ بالا ڈسٹرکٹ میں کی گئی تین طالبان گرفتار ہوئے۔

دریں اثنا اہلکاروں نے مزید بتایا کہ ایک دیگر فضائی حملہ میں 5طالبان ہلاک ہو گئے۔ یہ فضائی حملہ جنوبی ہلمند صوبہ کے سانگ ڈسٹرکٹ میں کیا گیا ۔ابھی تک حکومت مخالف مسلح انتہاپسندوں کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ۔

ایک اور موصول اطلاع کے مطابق نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی (این ڈی ایس) کے خصوصی دستوں نے کابل شہر میں ایک کارروائی کے دوران دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) کے9ہمدردوں کو گرفتار کر لیا۔

این ڈی ایس سے جاری ایک بیان کے مطابق حارث نام کے ایک غیر مقیم افغان کی زیر قیادت اس گروپ نے گل بہار سینٹر کی دوسری منزل پر ”دار الحجاب “ نام سے ایک دکان،قلعہ موسیٰ میں ایک جائیداد کی خرید و فروخت کا دفتر اور سرائے شہزادہ میں ایک زر مبادلہ کی دکان کھولی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *