افغانستان کے خوست میں خود کش کار بم حملہ،ایک فوجی ہلاک کئی زخمی

خوست (افغانستان): افغانستان کے جنوب مشرقی خوست صوبے میں فوج کے ایک کیمپ پر آج ایک خودکش کار بم دھماکے میں ایکفوجی ہلاک اور 7دیگرزخمی ہو گئے ۔ فوج کی جوابی کارروائی میں چار بندوق بردار بھی مارے گئے۔
صابری ضلع کے سربراہ اکبر جادران نے بتایا کہ کیمپ سے 50 میٹر کے فاصلے پر ہوئے کار بم دھماکے سے یعقوبی اور صابری علاقوں کی کئی دکانوں ، گھر وںاور ایک اسکول کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی آواز کئی میل دور تک سنی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے تک جاری رہی فائرنگ میں کیمپ پر حملہ کرنے والے چار وں بندوق برداربھی ہلاک ہو گئے۔
اس درمیان طالبان نے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا کہ اس میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ افغان نیشنل آرمی کے 203تھنڈر کور کے ترجمان فضل خدا نے اس خود کش حملہ کی تصدیق کر دی۔انہون نے کہا کہ ایک خود کش بمبار کو علاقہ میں ایک فوجی کیمپ کو نشانہ بناتا دیکھ کر سیکورٹی فورسز نے اس پر گولی چالدی۔اس حملہ میں ایک افغان فوجی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan soldiers killed in suicide attacks by taliban in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply