جرمنی کی ایک ٹرین میں افغان مہاجرکا مسافروں پر کلہاڑی سے حملہ، 21 زخمی

برلن: جنوبی جرمنی کے ویورس برگ شہر میں ایک ایشیائی نژاد حملہ آور نے چلتی ٹرین میں کلہاڑی سے حملہ کرکے21 افراد کو زخمی کردیا۔حکام کے مطابق حملہ آور ایک نوجوان افغان پناہ گزین تھا جسے پولس نے قابو کرنے میں ناکام رہنے کے بعدگولی مار کر ہلاک کر دیا ۔
زخمیوںمیں تین شدید زخمی ہیں۔ اس واقعہ کے بعد ویورسبرگ اور اوخسینفرٹ کے درمیان ٹرین سروس بند کر دی گئی ہے۔بواریا کے وزیرِ داخلہ یواخیم ہرمان نے بتایا کہ حملہ آور ایک 17 سالہ افغان پناہ گزین تھا جو قریبی قصبے اوخسینفرٹ میں مقیم تھا۔
انھوں نے سرکاری نشریاتی ادارے اے آر ڈی کو بتایا کہ بظاہر یہ لڑکا کسی بڑے رشتہ دار کے بغیر جرمنی آیاتھا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ٹرین کے ذریعے ویورسبرگ پہنچنے کے بعد حملہ آور نے مسافروں پر کلہاڑی اور چاقو سے حملہ شروع کر دیا۔یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات سوا نو بجے پیش آیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ لوگوں کو زخمی کرنے کے بعد حملہ آور ٹرین سے اتر کر بھاگ کھڑا ہوا لیکن پولیس اہلکاروں نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔حملے کے محرکات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔
جرمنی میں یہ حملہ فرانس کے قومی دن پر نیس میں اس ٹرک حملہ کے بعد ،جس میں84افراد ہلاک ہو گئے تھے،چند روز بعد ہی کیا گیا ہے۔ (رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan refugee axe attack wounds at least four on german train in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply