افغانستان میں صدارتی انتخابات20جولائی کو کرائے جائیںگے:الیکشن کمیشن

کابل: گذشتہ35سال سے جنگ کی حالت میں رہنے والے افغانستان میں،جہاں حکومتیں اور صدور بدلتے رہنے کے باوجود ابھی تک افغان عوام سکون و راحت کا سانس نہیں لے سکے عنقریب ایک بار پھر صدارتی انتخابی عمل سے گذرنے والا ہے۔انڈی پینڈنٹ الیہکشن کمیشن آف افغانستان (آئی ای سی) نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں صدارتی انتخابات 20جولائی2019کو منعقد کیے جائیں گے۔آئی ای سی سربراہ گلاب جان عبد الباری سید نے کہا کہ کمیشن 20اپریل2019کو انتخابات کرانے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ انڈی پینڈینڈنٹ الیکشن کمیشن کے اپنے کچھ تقاضے ہیں جن کی تکمیل ضروری ہے۔ عبد الباری نے مزید کہا کہالیکشن کمیشن کو سلامتی، عملیاتی اور تکنیکی امور جیسے کئی اہم مسائل درپیش ہیں جس کے باعث وہ صدارتی انتخابات وقت پر نہیں کر اسکتا۔اس وقت افغانستان کے صدر اشرف غنی ہیں جو حامد کرزئی کے بعد ملک کے 13ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan presidential elections to be held on 20th of july 2019 iec in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment