افغان صدر اشرف غنی کا وزیر اعظم پاکستان خاقان عباسی سے بات کرنے سے انکار

کابل : انتہا پسندی کو فروغ دینے اور انتہاپسندوں و دہشت گردوں کو پناہ دینے والے پاکستان کو اس وقت زبردست شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان کے وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفون پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔
در اصل خاقان عباسی نے کابل میں ہوئے بم دھماکے پر افسو س کا اظہا رکرنے کے لیے اشرف غنی کو فون کیا تھا۔اشرف غنی نے مبینہ طور پر حالیہ حملوں کے حوالے سے ثبوت پیش کرنے کے لیے سینیئر افسروں کا ایک وفد پاکستان بھیجا تھا ۔
اور کہا تھا کہ وہ یہ ثبوت پاکستانی فوج کو بھی دیے جائیں۔واضح رہے کہ افغانستان میں حالیہ دہشت گرانہ حملوں میں150سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan president refuses to speak to pak counterpart in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply