صدر افغانستان اشرف غنی نے نائب صدر دوستم کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی

کابل:افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپوزیشن سیاسی پارٹی کے رہنمااحمد اشچی کی طرف سے اول نائب صدر عبد الرشید دوستم پر لگائے گئے ان الزامات کی، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دوستم انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں اور پریشان کر رہے ہیں، تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دریں اثنا مسٹر دوستم نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ وہ اپنے ایک سیاسی حریف کو دھمکیاں دے رہے اور مختلف طریقوں سے اسے پریشان کر رہے ہیں۔ دی نیویارک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق مسٹر دوستم پر گزشتہ نومبر میں ایک عوامی پروگرام کے دوراناحمد اشچی کو پریشان کرنے اورانہیں حراست میں لے لینے لیے پولس کو حکم دیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اس واقعہ کے سیکڑوں لوگوں کے گواہ ہونے اور مغربی ملکوں کے ذریعہ اس کی پوری تفتیش کے لئے اٹھائے جانے کے بعد معاملے نے طول پکڑ لیا۔ دوسری طرح مسٹر دوستم کے ترجمان نے ایک بیان میں ان الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ اشچی کو افغان سکیورٹی دستوں نے اپوزیشن سے فنڈنگ کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کچھ نامعلوم عناصر کے ذریعہ ان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan president assures to investigate abuse charges against dostam in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply