پاکستان امن و علاقائی تعاون کے لیے افغانستان سے جامع مذاکرات شروع کرے: اشرف غنی

اقوام متحدہ: افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے پاکستان سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ امن و استحکام، سلامتی اور علاقائی تعاون کے حوالے سے جامع مذاکرات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان حکومت ثابت کرچکی ہے کہ وہ اپنے ذاتی داخلی اقدامات سے قیام امن کی پابند عہد ہے۔ اور ا حزب اسلامی کے ساتھ امن معاہدہ اس کا مظہر ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 21 ویں صدی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ اور اس کی ایجنسیوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ نیوز سینٹر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مسٹر غنی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں کل کہا، ” 21 ویں صدی میں تباہ کن اور ہولناک تبدیلیوں پر قابو پانے کے لئے عالمی، علاقائی، قومی، مقامی اور مختلف سطح پر اجتماعی اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ” مسٹر غنی نے کہا کہ افغانستان کی سر زمین پر بین الاقوامی دہشت گردی کے خطرات نے اس کی تاریخ کو متاثر کیا ہے اور اس نے طویل عرصے تک افغانی عوام کا مستقبل بھی طے کیا ہے لیکن ان کے ملک کے پاس امن کا علاقائی ثالث بننے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ افغانستان نہ صرف معاشی خوشحالی کا منبع رہا ہے بلکہ جمہوری اقدار کا بھی محافظ رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan president ashraf ghani urges pakistan to engage in comprehensive dialogue in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply