افغان صدر اشرف غنی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو منتشرکرنے کے لئے ہوائی فائرنگ

کابل:افغان سلامتی دستوں نے مظاہرہ کرنے والے لوگوں کو روکنے کے لئے فضا میں گولی چلائی۔ معتبر ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مظاہرین کو پیچھے ڈھکیلنے اور انہٰں وہاں سے بھگانے کے لیے سیکورٹی فورسز کی کارروائی مین ایک معروف سیاست داں کا بیٹا ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ مظاہرین، جو ایک ہزار سے زائد تعداد میں تھے، کابل میں اس ہفتہ ہونے والے تباہ کن ٹرک بم حملہ کے بعد صدر اشرف غنی حکومت کے استعفا کا مطالبہ کررہے تھے۔
ایک ہزار سے زیادہ مظاہرین بدھ کے روزدھماکہ کے مقام کے نزدیک اکٹھے ہوئے ہیں۔ اس حملہ میں 80افراد ہلاک اور 460سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ جب کچھ مظاہرین نے پولیس کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کی تو سلامتی دستوں نے فضا میں گولی چلائی۔ کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan police fire into air to disperse demonstrators in kabul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply