افغانستان میں تین ایرانی دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

کابل: صوبہ ہرات کے مقامی حکام کے مطابق افغان پولس نے دہشت گردی کے الزام میں 3ایرانیوں کو گرفتار کیا ہے۔انسدا دہشت گردی محکمہ کے ایک اہلکار فضل الرحمٰن خادم نے کہا کہ یہ تینوں کچھ لوگوں کو قتل کرنے کے لیے صوبہ میں منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
حکام نے ان لوگوں کے مشتبہ اہداف کے حوالے سے تفصیل نہیں بتائی۔تاہم خادم نے بتایا کہ ان لوگوں نے ابتدا میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ افغانستان کے رہائشی ہیں لیکن مزید تحقیقات کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ وہ تینوں ایرانی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک ان لوگوں نے اپنے جرم کا اعتراف نہیں کیا ہے لیکن ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ لوگ صوبہ میں پہلے ہی سے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔
خادم نے کہاکہ ان تینوں ایرانیوں کی گرفتاری سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ملک میں بڑھتے تشدد اور عدم استحکام پیدا کرنے میں غیر ملکی لوگ براہ راست ملوث ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan police arrest 3 iranians on terrorism charges in herat in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply