بارودی سرنگ دھماکہ میں افغانستان کے ایک صوبہ کا گورنر 5باڈی گارڈز سمیت ہلاک

کابل: ایک افغان اہلکار کے مطابق صوبہ فرح کے مغرب میں واقع شیباکے ڈسٹرکٹ کے گورنر اپنے پانچ باڈی گارڈز کے ساتھ ایک بارودی سرنگ دھماکہ میں ہلاک ہو گئے۔صوبائی گورنر کے ترجمان کی محمد ناصر مہری نے کہا کہ گورنر عبد الرحیم حیدری اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ انکی گاڑی سڑک کے کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی۔ایک زور دار دھماکہ ہوا اور ان کی گاڑی کے، جس میں ان کے پانچ باڈی گارڈز بھی تھے ،پراخچے اڑ گئے ۔
عبدالرحیم حیدری پولیس چوکیوں کے کنٹرول کا جائزہ لینے کے لئے نکلے تھے ۔ کالعدم تنظیم طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔واضح رہے کہ طالبان نے حالیہ ایام میں ملک کے شمال اور مغرب میں اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے اور فریاب صوبہ اور گوہر صوبہ میں دو علیحدہ شہروں پر قبضہ کر لیا ہے۔علاوہ ازیں طالبان نے کابل کو شمالی افغانستان سے ملانے والی ایک اصل شاہراہ کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan official says roadside mine kills district governor in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply