افغانستان کے ننگر ہار خود کش دھماکہ میں 68ہلاک165زخمی

کابل: مشرقی افغانستان کے ننگر ہار صوبہ کے مومن دارا میں منگل کے روز ایک مقامی پولس کمانڈر کے خلاف احتجاج کرنے والے ایک مجمع میں ہونے والے خود کش دھماکہ میں ہلاک شدگان کی تعداد 32سے بڑھ کر68ہو گئی ۔جبکہ 165افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کی تصدیق کر دی۔انہوں نے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ خود کش دھماکہ اس وقت ہوا جب اچین ڈسٹرکٹ کے شنوار علاقہ سے ایک گروپ صوبائی دارالخلافہ جلال آباد اور پاکستان کی سرحد سے متصل طورخم کے درمیان اصل شاہراہ کی ناکہ بندی کرنے مومن دارا آیا ۔

اور دوپہر تقریباً ایک بجے کوئی خود کش بمبار ان احتجاجیوں کی بھیڑ میں پہنچ گیا اور کود کو اس نے دھماکہ سے اڑالیا۔ابھی تک کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan official death toll in suicide bombing rises to 68 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply