طالبان کے تازہ دہشت گردانہ حملوں میں ایک افغان ممبرپارلیمنٹ سمیت8ہلاک32زخمی

کابل: یہاں طالبا ن کے دو دہشت گردانہ حملوں میں ایک ممبر پارلیمنٹ سمیت8افراد ہلاک اور 33دیگر زخمی ہو گئے۔وزارت داخلہ کے مطابق ممبر پارلیمنٹ رہائش گاہ کے قریب نصب بم پھٹنے سے ہوا۔
وزارت کے ترجمان صدیق صدیقی نے کہا کہ طالبان کے جس بم دھماکے میں افغان ممبر پارلیمنٹ مارا گیا وہ ممبر پارلیمنٹ کی رہائش گاہ کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ صدیقی نے کہا کہ یہ بم ایک دیوار کے قرین نصب الیکٹریکل باکس میں چھپا کر رکھا گیا تھا اور جیسے ہی ممبر پارلیمنٹ شیر علی وردک رہائش گاہ سے باہر نکلے اس کا ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کردیا گیا۔
جس میں وردک کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ اس دھماکہ میں وردک کے 5 محافظ تن سمیت 11افراد زخمی ہو گئے۔ابھی تک کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ ممبر پارلیمنٹ پر یہ بم حملہ کابل کے صوبہ لوگار کے دارالخلافہ پولی علیم میں واقع ایک عدالت پر حملہ کے ،جس میں کم از کم 7افراد ہلاک اور 21زخمی ہوئے تھے، چند گھنٹے بعد کیا گیا۔اس پولی علیم حملہ کی طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی۔

Title: afghan mp and 7 other killed in kabul | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply