افغان فورسز نے ہندوستانی قونصل خانہ پر دہشت گردانہ حملہ ناکام بنا دیا

جلا ل آباد: نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی(این ڈی ایس) کے مطابق افغان انٹیلی جنس اہلکاروں نے ننگر ہار صوبہ میں واقع ہندوستانی قونصل خانہ پر مسلح باغیوں کے ایک حملہ کو ناکام بنا دیا۔این ڈی ایس ذرائع نے بتایا کہ اس حملہ میں ملوث دو انتہا پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی شناخت نصر اللہ ولد بلال اور عبید اللہ المعروف شینا ولد طور خان کے طور پر ہوئی ہے۔
این ڈی ایس نے مزید کہا کہ گرفتار شدگان کے قبضہ سے پانچ کلو گرام رقیق مادہ، 15کلو گرام پوٹا شیم کلورائیڈ،9دستی بم، ایک آئی ای ڈی، چھ الیکٹرانک کیپسول، دو ریموٹ کنٹرولز ، ایک جی پی ایس سیٹ، ایک مواصلاتی آلہ، ایک بائنا کولور، ایک اسنیپر ،ایک مشین گن ، دو میٹر دھماکہ خیز پٹی ،کچھ دیگر آلات اور افغان فوج کی وردی برآمد ہوئی ہے۔ یہ سب اشیا انہوں نے حملہ کرنے کی نیت سے جمع کی تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan intelligence foil attack on indian consulate in nangarhar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply