افغان حکومت اور گلبدین حکمت یار گروپ کے درمیان معاہدہ آجکل میں متوقع

اسلام آباد: افغانستان کے گلبدین حکمت یار کی قیادت والے حزب اسلامی افغانستان اور حکومت کے درمیان اگلے دو دنوں میں سمجھوتہ ہو جانے کی امید ہے۔ یہ دعوی ٰ حزب اسلامی کے ایک سینئر لیڈر نے کیا۔
اس سمجھوتے کے بعد افغانستان کا دوسرا سب سے بڑا دہشت گرد گروہ جنگ بندی کا اعلان کرے گا اور سیاست دھارے میں شامل ہو جائے گا۔ اس سے حکمت یار کے کابل واپس لوٹنے کا راستہ صاف ہو جائے گا۔
حزب اسلامی کے رہنما نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ معاہدے پر دستخط بدھ کو دوپہر بعد یا شام تک کیا جائے گا۔ اس موقع پر اس گروہ کا 13 رکنی وفد موجود رہے گا۔رپورٹ کے مطابق وفد کی قیادت گروپ کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ غیرت بحیرکریں گے۔
گروپ کی طرف سے امین کریم معاہدے پر دستخط کریں گے۔ پہلے یہ معاہدہ 10 ستمبر کو کیا جانے والا تھا لیکن کچھ اندرونی مسائل کی وجہ سے اسے ٹال دیا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan govt close to sign agreement with gulbuddin hekmatyar group in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply