افغان فوجیوں نے کابل کو ایک زبردست دھماکہ سے بچا لیا

کابل: افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فورسز نے ایک درگاہ سے گھریلو ساخت کا ایک طاقتور بم بر آمد کر کے ایک زبردست دھماکہ کرنے کی سازش ناکام بنا دی۔
کریمینل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی)حکام نے کہا کہ آئی ای ڈی بم چہار آسیاب ڈسٹرکٹ کی ایک عبادت گاہ سے بر آمد ہوا ہے۔حکام نے مزید کہا کہ قبل اس کے کہ دہشت گرد قلائے جرنیل درگاہ میں نصب اس طاقتور بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ دھماکے سے اڑاتے بم ناکارہ کرنے والے اسکواڈ نے اسے ناکارہ بنا دیا۔
اس پر ابھی تک کسی دہشت گرد گروپ بشمول طالبان اور داعش نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔اس سے قبل افغان نیشنل پولس فورسز نے حکومت مخالف مسلح عناصر کے ذریعہ رچے گئے تباہ کن منصوبوں کوناکام بنانے کی مساعی کے ایک جزو کے طور پر کابل کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے کرنے کی سازش ناکام بنا دی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan forces thwart deadly bomb explosion in kabul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply