افغان فوج نے بغلان میں دھنہ غوری شہر طالبان سے بازیاب کرا لیا

پولی خمری:افغان نیشنل سیکورٹی فورسز (اے این ایس ایف) نے کئی ہفتوں کی جنگ کے بعد طالبان انتہا پسندوں کے قبضہ سے دھنہ غوری منطقہ چھڑا لیا۔بلدیاتی حکومت کے اہلکاروں کے مطابق گذشتہ شب زبردست فوجی کارروائی کے بعد دھنہ غوری کا مکمل کنٹرول افغان فورسز کے ہاتھوں میں آگیا۔
افسران نے مزید کہا کہاس کارروائی میں متعدد طالبان انتہا پسند ہلاک ہوئے ہیں ۔تاہم ابھی تک ہلاک شدگان کی تعداد کا علم نہیں ہوسکا ہے ۔اس حملے کے بعد کئی طالبان علاقہ چھوڑ کر بھاگ گئے۔ ابھی تک طالبان کی طرف سے اس کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
افغان فورسز نے جنوری سے دھنہ غوری میں طالبان کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی تھی۔ فوجی کارروائی کے دوران بجلی کے کئی تاروں کو نقصان پہنچا جس سے کابل کوبجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی اور کئی ہفتہ تک قومی دارالخلافہ کابل میں بجلی کی ترسیل بحال نہ ہو سکی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan forces take full control of dand e ghori in baghlan from taliban in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply