افغانستان میں اغوا دو پاکستانی سفارت کار کو بازیاب کرا لیا گیا

کابل: افغان سیکورٹی فورسز نے گذشتہ ماہ افغانستان میں اغوا کیے جانے والے دونوں پاکستانی سفارت کاروں کو بدھ کی شب بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ان دونوں سفارت کاروں کو 16جون کو جلا ل آباد میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھاجس کے بعد پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زاخیلوال نے پاکستانی حکومت کو یقین دلایا تھا کہ دونوں سفارت کاروں کو افغان سیکیورٹی ادارے اور سیکیورٹی ایجنسیاں جلد بازیاب کرا لیں گی۔۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغانی صدر اشرف غنی نے پاکستانی دفتر خارجہ کو فون کرکے دونوں سفارتکاروں کی بازیابی کی تصدیق کر دی ہے ۔ بیان کے مطابق دونوں سفارت کاروں کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پہنچا دیا گیا ہے۔ جنہیں جلد ہی پاکستان روانہ کردیا جائے گا۔ جبکہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کو ٹیلی فون کر کے پاکستانی سفارت کاروں کی بحفاظت بازیابی پر افغان حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan forces recover two abducted pakistani diplomats in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply