افغان فوج قندوز کا ایک ضلع طالبان کے قبضے سے بازیاب کرانے میں کامیاب

کابل:افغان سکیورٹی فورسز نے قندوز صوبے کے ضلع خان عبد کو طالبان سے آزاد کرکے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ عبد ضلع پر طالبان نے قبضہ کر لیا تھا۔قندوز صوبہ کے گورنرن عبداللہ عمر خیل نے قندوز سے ریڈیو فری افغانستان کو بتایا کہ جنگی نوعیت سے نہایت اہمیت کے حامل اس ضلع کو افغان سئیکورٹی فورسز نے مکمل طور پر بازیاب کراکے اپنا تسلط قائم کر لیا ہے۔
اور اب اس ضلع پر افغانستان کا پرچم لہرا رہا ہے۔صوبے کے پولیس کے سربراہ محمد قاسم جنگل باغ نے میڈیا کے نمائندوںکو بتایا کہسکیورٹی فورسز نے کل دوپہر طالبان کے خلاف جوابی کارروائی شروع کی اور رات تک ان کو ضلع سے باہر نکال دیا۔
انہوں نے بتایا کہ سنیچر کی صبح سے ہی سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جدوجہد شروع ہو گئی تھی جس میں 23 جنگجو مارے گئے جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ طالبان نے سرکاری عمارتوں پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan forces recapture district from taliban in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply