قندھار میں افغان سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 5انتہا پسند ہلاک

کابل: افغانستان کے جنوبی قندھار صوبہ میں افغان سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں تقریباً5انتہا پسند مارے گئے۔وزارت دفاع نے کہا کہ صوبہ کے گھورکل ضلع میں کی گئی اس کارروائی کے دوران 10نتہا پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکومت مخالف مسلح انتہا پسند گروپوں بشمول طالبان باغیوںنے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔قندھار طالبان باغیوں کی جائے پیدائش ہے لیکن افغان سیکورٹی فورسز گذشتہ کئی مہینوں اس صوبہ میں سلامتی و استحکام برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
تاہم اس کے باوجود حکومت مخالف باغی مربوط حملے کر کے تشدد برپا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔گذشتہ ماہ افغان انٹیلی جنس افسروں نے کم از کم 15دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جو صوبہ میں خود کش حملوں کا منصوبہ بنارہے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan forces kill 5 militants during a raid in kandahar province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply