افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں داعش کے13دہشت گرد ہلاک

کابل: افغان فورسز نے ننگرہار کے علاقے اچین میںطالبان اور داعش کے دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملہ کیا جس میں 13 دہشت گرد ہلاک اور کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی گئی ہے جس میں دہشت گرد تنظیم داعش کا مقامی کمانڈر قاری سیف اللہ بھی ہلاک ہو گیا ہے جبکہ طالبان اور داعش کے درجنوں ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے افغان فورسز کی کارروائی پر تا حال کسی بھی قسم کا رد عمل نہیں دکھایا ہے۔
واضح رہے کہ افغان فورسز کی جانب سے ضلع اچین میں گزشتہ ہفتے کی جانے والی فضائی کارروائیوں میں چار دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے اور متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں دہشت گردوں نے کابل کے ائیرپورٹ پر20 سے زائد راکٹ مارے تھے نیز ایک دیگر علاقے میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ افغان فورسز نے ان حملوں کے بعد دہشت گردوں کے خلاف ننگرہار میں بھرپور آپریشن کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan forces kill 13 daesh terrorists in nangarhar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply