افغانستان میں خیراتی ادارے کئیر انٹرنیشنل میں گھسنے والے تمام دہشت گرد ہلاک

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل کے دو خود کش دھماکوں کے بعد ایک امدادی ایجنسی کیئر انٹرنیشنل کے دفتر میں گھسنے والے تینوں دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز نے مار گرایا ہے اور اس کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مہم ختم ہو گئی۔
وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے آج ٹوئٹر پر بتایا کہ افغان خصوصی سیکورٹی فورسز نے تمام حملہ آوروں کو مار گرایا ہے۔ کل کے دونوں دھماکے وزارت دفاع کے قریب کے علاقے اور ایک دیگر سرکاری محکمہ کے پاس ہوئے تھے۔ ان دھماکوں میں 24 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 91 زخمی ہوئے تھے اور اس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔ حملے میں مرنے والوں میں فوج کے ایک جنرل اور دو سینئر پولیس کمانڈر شامل ہیں۔
اس کے بعد راحتی دفتر میں گھسنے والے دہشت گردوں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی رات بھر وقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی اور آج سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو سیل کرکے اپنی کارروائی شروع کی۔ آج کی کارروائی میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور چھ زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے سے 31 لوگوں کو محفوظ نکالا۔
ابھی تک کسی دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ دریں اثنا آج وزیر دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ کل کے دھماکہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 اور زخمیوں کی 103 ہوگئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan forces end 11 hour siege after terrorists storm charity ngo in kabul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply