افغان فورسز کی کارروائی میں 51طالبان مارے گئے

Afghan forces conducted 45 ground operations, 10 airstrikes, leaving 51 militants dead
کابل: افغانستان کی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق گذشتہ24گھنٹے کے دوران افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فورسز (اے این ڈی ایس ایف) نے 45زمینی کارروائی اور دس فضائی حملے کیے جس میں کم ا زکم 51انتہا پسند مارے گئے۔ وزارت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دوران جو انتہا پسند مارے گئے ان میںسے 26فراہ صوبہ کے پشت رود شہر میںمارے گئے جبکہ 24زخمی ہوئے۔ اس حملہ میں انتہا ہسندوں کی ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گئی۔
ایک دوسری کارروائی میں جو قندھار صوبہ کے میواند ضلع کے بند تیمور میں کی گئی، کم ا زکم18انتہا پسند ہلاک ہوئے اور جائے وقوعہ سے 18بم برآمد کیے گئے۔جنوبی غزنی صوبہ کے قرار باغ، آندر اور غیرو میں بھی افغان فورسز نے کارروائی کر کے دو انتہا پسندوں کو ہلاک اور پانچ دیگر کو زخمی کر دیا۔دو انتہا پسند لغمان صوبہ کے علی شینگ میں اور ایک انتہا پسند ننگرہار صوبہ کے خوگیانی میں مارا گیا۔ یہاں دو دیگر زخمی بھی ہوئے۔وزارت کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس کارروائی میں بدغیس صوبہ کے بالا مورغاب میں بھی دو انتہا پسند مارے گئے۔