افغان فوج کی کارروائی میں31طالبان ہلاک30زخمی

کابل: وزارت دفاع کے مطابق گذشتہ24گھنٹے کے دوران افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کی فضائی و زمینی کارروائی میں کم ا زکم31انتہا پسند ہلاک اور 30دیگر زخمی ہو گئے۔وزارت کے ایک بیان کے مطابق یہ فوجی کارروائیاں ملک کے سات مختلف صوبوں میں کی گئیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سات انتہا پسند کندوز کے چار درہ میں مارے گئے جبکہ صوبہ جوزجان کے قوش تاپا، ساریپل صیاد ضلع اور صوبہ بلخ کے چہار بولوک ضلع میں کی گئیں کارروائیوں میں10طالبان ہلاک اور 23دیگر زخمی ہوئے۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ غزنی صوبہ کے قرا باغ ضلع میں11اور ہرات کے شین دند ضلع میں دو انتہا پسند ہلاک ہوئے۔انتہا پسند گروپ کا سمیع اللہ نام کا ایک کمانڈر بھی لاغمان صوبہ کے تانگی ابریشم علاقہ میں افغان فوج کے ہاتھوں مارا گیا۔وزارت دفاع نے بیان میں یہ بھی بتایا کہ ان کارروائیوں میں دو افغان فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan forces air and ground raids leaves 31 militants dead mod in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply