دہشت گرانہ حملوں کا پاکستان سب سے بڑا ذمہ دار،عالمی برادری اس پر دباؤ ڈالے:افغان وزیر خارجہ

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) پاکستان، افغانستان اور عراق کے نوجوانوں کو اپنی تنظیم میں شامل کرنے کی کوشش کررہی ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مسٹر ٹیلرسن نے بدھ کے روز واشنگٹن میں ”دسویں گلوبل کولیشن منسٹریل میٹنگ آن آئی ایس“ میں شام کے مہاجرین کے لئے وسطی ایشیا میں ہی محفوظ علاقہ بناکر انہیں بسائے جانے کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی برقرار رکھنے اور مہاجرین کو محفوظ طریقے پر اپنے گھر واپس جانے کے لئے داعش اور القاعدہ کے خلاف امریکہ کی طرف سے دباؤ ڈالا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے وسطی ایشیا میں داعش کے گڑھ کو ختم کردیا ہے لیکن وہ دیگر علاقوں میں لوگوں کو اپنی تنظیم میں شامل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا ”آج داعش افغانستان ، پاکستان، عراق اور یوروپ کے کئی مقامات پر حملے کررہا ہے تاکہ وہ یہ پیغام دے سکے کہ وہ اب بھی فعال ہے اور یہ حملے نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کا ایک جزو بھی ہے“۔
اس میٹنگ میں شامل افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے طالبان اور داعش کے خلاف لڑائی کے لئے افغانستان میں مزید افواج بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے افغانستان میں دہشت گردانہ واقعات کے لئے پاکستان کو سب سے زیادہ ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے عالمی برادری سے پاکستان پر دباؤڈالنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران پاکستان نے کہا کہ اس نے پہلے ہی اپنے ملک کی سرحد کے نزدیک دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan f m accuses pakistan of supporting terrorism in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply