روس میں افغانستان پر ہونے والے مذاکرات میں افغان وفد شرکت کرے گا

کابل: پیر کے روز افغان اہلکاروں نے کہاکہ جنگ زدہ ملک افغانستان پر آئندہ ماہ روس میں ہونے والے بین الاقوامی مذاکرات میں ایک افغان وفد شرکت کرے گا۔

لیکن ابھی طالبان گومگو کی کیفیت سے دوچار ہیں کہ وہ ان مذاکرات میں حصہ لیں یا نہ لیں۔روس نے سنیچر کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ 9نومبر کوروسی دارالخلافہ ماسکو میں ا ن مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔

حالانکہ امریکہ 17سالہ جنگ ختم کرنے کے لیے طالبان کو دو طرفہ مذاکرات پر آمدی کرنے کی کوشش میں لگا ہے۔ سرکاری ترجمان سید احسان طاہری کے مطابق افغانستان کی اعلیٰ امن کونسل ،جو کہ انتہاپسندوں کے ساتھ مصالحتی کوششیں کرنے والی ایک سرکاری تنظیم ہے،ان مذاکرات میں چار نمائندے بھیجے گا۔

تاہم افغان وازارت کارجہاس پر مہر بلب ہے کہ وہ ماسکو میں ہونے والی کانفرنس میں جس کی توجہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات شروع کرانے پر مرکوز ہے،وفد بھیجے گا یا نہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan delegation to attend peace talks in russia official in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply