افغان فوج نے 105یرغمالوں کو طالبان کے چنگل سے آزاد کرالیا

کابل: افغان اسپیشل فورسز نے افغانستان کے جنوبی ہلمند صوبہ میں 105لوگوںکو جن میں خواتین بھی شامل ہیں طالبان کی قید سے چھڑا لیا۔ صوبائی حکومت کے شعبہ نشر و اشاعت نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ جو لوگ طالبان کی قید سے آزاد کرائے گئے ہیں ان میں کم از کم5خواتین ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان یرغمالوں کو بدھ کو رات دیر گئے ایک فوجی کارروائی میں طالبان کی قید سے چھڑایا گیا۔گورنر کے دفتر کے مطابق یہ فوجی کارروائی 7خندق کے کمانڈو دستوں نے سر کریز اور دیہ بابا علاقوں میں کی۔

اس کارروائی میں چار طالبان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیاجبکہ کچھ اسلحہ، دس موٹر سائیکلیں ،دس آئی ای ڈی بم اور بارودبھی فوج کے ہاتھ لگا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan commandos rescue 105 people including women from taliban prison in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply