افغانستان کے فراہ صوبہ میں فوج و انتہا پسندوں کے درمیان خونریز تصادم ،درجنوں فوجی و طالبان ہلاک

لشکر گاہ: مقامی حکام کے مطابق مغربی صوبہ فراہ میں طالبان کے حملے میں افغان فوج اور خصوصی دستوں کے50سے زائدفوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق طالبان کے انتہا پسندوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں اس وقت حملہ کر دیا جب افغان فوجی بالا بولوک ڈسٹرکٹ میں حملہ کی تیاریاںکر رہے تھے ۔
وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہا کہ اس حملے میں اسپیشل فورسز کے چار فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔لیکن مقامی صوبائی کونسل کے سربراہ فرید بختاور نے کہا کہ ہلاک شدگان کی تعداد کم از کم18ہے۔
جبکہ ایک اور مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد30ہے ۔لیکن طالبان نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس حملہ میں 53افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ طالبان کے ساتھ جنگ کے دوران فضائی کارروائی کے لیے فضائیہ کی کمک طلب کر لی گئی جس میں تقریباً5طالبان مارے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan commandos and police casualties in taliban ambush in farah in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment