امریکی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ میں گھر کے اندر بیٹھے باپ اور دو بیٹے ہلاک

جلال آباد (افغانستان):تین افغان شہری آج علی الصباح اس وقت ہلاک ہوگئے جب امریکی فوجیوں نے، جن کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب ایک بم سے ٹکراگئی تھی،اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
صوبائی گورنر کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے اس واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی ننگاہار کے غنی خیل ضلع میں ان امریکیوں کی اندھا دھند فائرنگ میں گولیاں ایک مکان میں بھی گھسیں جہاں موجود ایک شخص اور اس کے دو بیٹے اس فائرنگ کی زد میں آگئے اور موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی ۔
کابل میں امریکی فوجی کمان نے بتایا کہ وہ اطلاعات کی چھان بین کررہی ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے وسیع علاقوں میں لڑائی پھیلنے کے بعد سے شہری اتلاف جان میں زبردست اضافہ ہواہے۔ اتوار کو تین امریکی فوجی اس وقت ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہوگیا تھا جب ایک افغان فوجی نے ننگاہار میں ان پر فائرنگ کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan civilians killed as u s troops open fire after bomb attack afghan official in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply