صدر افغانستان اشرف غنی کے دورہ ہند کے فوراً بعد افغان سفیر متعین ہندوستان مستعفی

نئی دہلی: افغان صدر اشرف غنی کے ایک روزہ دورہ ہند کے اختتام کے تھوڑی ہی دیر بعد افغانستان کے سفیر متعین ہندوستان ڈاکٹر شیدا ابدالی نے اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا۔

صدر اشرف غنی کے نام اپنے استعفیٰ نامہ میں ڈاکٹر ابدالی نے کہا کہ موجودہ مشکل صورت حال کے پیش نظر وہ بیرون ملک اپنی سفارتی خدمات کو خیرباد کہہ کر ملک کی خدمت کرنے افغانستان واپس آ جائیں گے۔

ڈاکٹر ابدالی نے مزید کہا کہ وہ وطن واپسی کے بعد امن اور قومی اتحاد کے لیے کام کریں گے۔ تاہم انہوں نے اس ضمن میں تفصیل بتانے سے انکار کردیا۔

ڈاکٹر ابدالی نے یہ بھی کہا کہ وہ تو طویل عرصہ سے استعفیٰ دینا چاہ رہے تھے لیکن صدر افغانستان کے مجوزہ دورے کے باعث اس میں تاخیر ہو گئی۔

فی الحال صدر کے دفر اے آر جی پیلیس سے اس ضمن میں کوئی باقاعدہ ردعمل ظاہر نہیں کیاگیا۔اس کا بھی علم نہیں ہو سکا ہے کہڈاکٹر ابدالی کا استعفیٰ منظور کیا گیا یا نہیں۔ڈاکٹر ابدالی گذشتہ چھ سال سے ہندوستان میں افغان سفیر کے طور پر تعینات ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan ambassador to india shida abdali resigns in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply