امریکہ کا پاکستان کو سخت انتباہ

اسلام آباد: امریکہ نے پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور ان کے کیمپوں کے حوالے سے پاکستان کو پہلی بار زبردست انتباہ دیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے دورہ پاکستان کے موقع پر امریکہ کی سراغرساں ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کا یہ انتباہ زبردست اہمیت کا حامل ہے۔
مائیک پومیونے پاکستان کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سرزمین پر چل رہے دہشت گردوں کے کیمپوں کو خود ختم کرے۔ اگر پاکستان نے ایسا نہ کیا تو پھر ہم امریکہ خود ان ٹھکانون کو تباہ کرنے پر مجبور ہوجائے گا۔
سی آئی اے ڈائریکٹر نے ہفتہ کے روز یہ وارننگ کیلیفورنیا میںریگن نشنل ڈیفنس فورم میں اس وقت دی جب میڈیا کے نمائندوں نے ان سے معلوم کیاکہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن نئی افغان حکمت عملی میں پاکستان کو شامل کرنے کے لیے کیا کر رہا ہے۔

Title: act against terrorist safe havens or we will cia warns pakistan ahead of mattis visit | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply