پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف اقدام نہ کیا تو پھر امریکہ کو ہی کچھ کرنا پڑے گا: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے دو وک لہجہ میںپاکستان سے کہہ دیا ہے کہ اگر اس نے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کوئی ٹھوس اور فیصلہ کن کارروائیاں کیں تو امریکہ کو ہی کوئی دوسرا راستہ اختیار کر کے اپنے اس مقصد کی تکمیل کرنا ہوگی۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے پہلے دورہ افغانستان، پاکستان اور ہندوستان کے اختتام کے دوسرے روز امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیتھر نوارٹ نے کہا کہ مسٹر ٹیلرسن پاکستان سے کہہ چکے ہیں کہ اسےاپنی سرزمین پر نشوونما پارہے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنا پڑے گی اوران کی پناہ گاہوں اور مسکنوں کا صفایہ کرنا پڑے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Act against terror or we ewill get it done in a different way us tells pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply