کچھ عرب ممالک شروع سے ہی شام میں دہشت گرد گروپوں کی حمایت کرتے رہے ہیں: سابق قطری وزیر اعظم

دوحہ:قطر کے سابق وزیر اعظم حمد بن جاسم بن جبر آل ثانی نے الزام لگایا ہے کہ امریکہ اور بعض عرب ممالک شام میں دہشت گرد گروہوں کی شروع سے ہی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ان ممالک نے ان دہشت پسند گروپوں کو ایک منصوبے کے تحت شام میں داخل کیا ہے لیکن اب تک وہ اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوتے آئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق حمد بن جاسم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ شام میں بعض دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر کے بہت بڑی غلطی کر رہا ہے جس کی وجہ سے شام میں موجود بحران طولانی پکڑتا جا رہا ہے۔ امریکہ کو اب دہشت گردوں کی حمایت چھوڑ دینی چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ساتھ ہم بھی شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہے تھے لیکن بعد میں ان گروہوں کے خفیہ منصوبوں سے واقف ہوتے ہی ہم نے ان کی حمایت ترک کر دی۔
قطر کے سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک اردن اور ترکی میں قائم کمان سینٹروں کے ذریعے شام میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ جب شام میں دہشت گرد گروہوں کا کام ختم ہو جائے تو وہ ہمارے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Accusations against qatar have no solid base former prime minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply