وزیر اعظم جاپان آبے نے ہوائی میں یادگاروں پر عقیدت کے پھول نچھاور کیے

ہونولولو : جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے پرل ہاربر کے دورے کے ایک دن پہلے آج ہوائی میں متعددیادگاروں پر خراج عقیدت پیش کیا۔ امریکہ کے صدر براک اوباما کے ہیروشیما دورے کے سات ماہ بعد مسٹر آبے کل پرل ہاربر میں خراج تحسین پیش کریں گے۔ پرل ہاربر پر جاپانی حملے سے دوسری عالمی جنگ کی شروعات ہوئی تھی۔
جاپان کے ہیروشیما میں امریکہ نے ایٹم بم گرایا تھا جس کے بعد جنگ کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ مسٹر آبے حملے کے 75 سال بعد مسٹر اوباما کے ساتھ وہاں جائیں گے۔ مسٹر آبے نے نیشنل میموریل سیمیٹری میں خاموش کھڑے ہو کر خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ساتھ ان کی کابینہ کے دو رکن بھی تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abe pays tribute to pearl harbor victims in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply