شمالی کوریا کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی نقطہ نظر سے جاپان کے وزیر اعظم متفق

ٹوکیو:جاپان کے وزیر اعظم شینزوآبے نے پارلیمنٹ کو مطلع کیا کہ انہوں نے شمالی کوریا سے نمٹنے کے حوالے سے امریکی موقف کی تائید کی ہے نیز جنگ چھڑنے کی صورت میں تو کوریائی جزیرہ نما سے پناہ گزینوں کی آمد ہوئی توحکومت اس ضمن میں مطلوبہ اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ واضح طور پر کہہ چکا ہے کہ اب وہ مزید جنگی صبر نہیں کریں گے اور شمالی کوریا سے نمٹنے کے لیے تمام متبادل کھلے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک دن پہلے چین نے کہا تھا کہ اسے اندیشہ ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کبھی بھی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
دریں اثناآبے نےایک بار پھر شمالی کوریا سے اپیل کی کہ وہ بجنگ آمد پر مجبور کرنے والی کارروائیوں سے بچنے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے اور جوہری میزائل ترقیاتی پروگرام کو چھوڑنے کی اپیل کی۔ مسٹر آبے نے پارلیمنٹ میں کہا کہ وہ شمالی کوریا کے مسئلے پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اس ماہ ہونے والی میٹنگ میں بات چیت کریں گے۔
اس سے پہلے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر نے اتوار کو کہا تھا کہ امریکہ اپنے اتحادی اتحاد اور چین کے ساتھ مل کر شمالی کوریا کے نئے ٹیسٹ کے بعد بہت سے متبادل پر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے کل میزائل تجربہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن یہ تجربہ ناکام ہو گیا تھا۔ جس کے بعد امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abe approves us stance on north korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply