فلسطینی صدر محمد عباس کواسرائیل کے ساتھ امن قائم ہونے کا یقین کامل بشرطیکہ۔۔۔۔

رملہ، مغربی کنارے:فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل سے امن مذاکرات شروع کرنے کے خواہشمند ہیں۔ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کی مغربی ایشیا سے متعلق تقریر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر عباس نے کہا کہ انھیں اس بات پر مکمل یقین ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امن قائم کیا جا سکتا ہے۔
لیکن امن مذاکرات شروع کرنے کے لیے اسرائیل کو مشرقییروشلم سمیت تمام مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی تعمیر روکنی ہوگی۔ فلسطین کے چیف مذاکرات کا ر صائب عریقات نے مسٹر عباس کے بیان کو پڑھتے ہوئے کہا “وزیر اعظم نے اسٹریٹجک متبادل کے طور پر امن کے لئے اپنے مصمم عزم کا اعادہ کیا ہے۔”
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امریکی پرچم تلے ہونے والے امن مذاکرات 2014 میں تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر عباس نے فلسطین کی حیثیت کو واضح کرتے ہوئے کہا “جیسے ہی اسرائیلی حکومت مشرقی یروشلم سمیت تمام بستیوں کی تعمیر بند کر کے اور دستخط شدہ معاہدے پر عمل آوری پر راضی ہوجائے گی ویسے ہی فلسطین بین الاقوامی قوانین کے تحت اسرائیل سے مذاکرات شروع کر دے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abbas willing to resume peace talks if israel freezes settlements in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply