انڈونیشیا میں دہشت گردانہ حملوں کاا ندیشہ

سڈنی: انڈونیشیا میں مقیم آسٹریلیائی باشندوں کو انتباہ دیا گیا ہے کہ دہشت گرد انڈونیشیا میں حملوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ جمعرات کے روز اس ضمن میںآسٹریلیائی وزارت خارجہ نے کہا کہ حالیہ علامتیں اس امر کی غمازی کرتی ہیں کہ دہشت گرد انڈونیشیا میں حملے کرنے کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ تاہم مجموعی طور پر سفری اڈوائزری میںکوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور انڈونیشیا کا سفر کرنے والوں سے یہ کہا گیاہے کہ انڈونیشیا میں ہر لحاظ سے چوکنا رہیں۔حکومت کی اسمارٹ ٹریولر ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ اسے متواتر ایسی اطلاع مل رہی ہے جس سے یہ نشاندہی ہوتی ہے کہ دہشت گرد انڈونیشیا میں حملے کی تیاری کر رہے ہیں اور کسی بھی وقت کہیں بھی یہ دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے۔ویب سائٹ میں انڈونیشیا جانے والے آسٹریلیائی باشندوں سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ خاص طور پر تعطیلات کے دوران مذہبی عبادت گاہوں میں احتیاط برتیں۔14جنوری 2016کو وسطی جکارتہ کے اسٹار بک کیفے اور ایک پولس چوکی پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں کم ازکم8افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک شدگان میں پانچ خود کش حملہ آور بھی شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: A terrorist attack could occur any time in indonesia austrailia warns in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply