بنگلہ دیش میں خود کش دھماکہ میں مشتبہ دہشت گرد ہلاک

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں سیکورٹی فورسیز کی جانب سے ایک ہوٹل پر چھاپے کے دوران جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) گروپ کے ایک مشتبہ دہشت گرد نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ پولیس سربراہ اے کے ایم شہید الحق نے بتایاکہ دہشت گرد کی شناخت سیف الاسلام کے طور پر ہوئی ہے۔
اس نے ہوٹل اولیو انٹرنیشنل پر چھاپہ ماری کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ مسٹر شہید الحق نے کہاکہ وہ جے ایم بی کا دہشت گرد تھا۔ انہوں نے کہاکہ چھاپہ ماری کے دوران کمرے سے کوئی آواز نہیں سنائی دی۔ دہشت گرد کو خودسپردگی کرنے کو کہا گیا تھا لیکن اس نے بات نہیں مانی۔ اس نے خودکش دھماکہ کرکے اپنی جان دے دی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: A suspected militant was killed in a suicide blast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply